اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جماعت احمدیہ کو آتنک واد کے ساتھ جوڑنا سخت ظلم ہے' - سید عبدالہادی کاشف

راجیہ سبھا کے ممبر راکیش سنہا نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں جماعت احمدیہ کے متعلق بڑا بیان دیتے ہوے کہا تھا کہ 'اس جماعت کا آتنک واد کے ساتھ گہرا رشتہ ہے اور وہ بھارت کے دشمن ہیں' جس کے خلاف احمدیہ مسلم جماعت بھارت نے ان کے اس بیان ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Connecting Ahmadiyya with Panic Wad is cruel said jamat incharge s hadi
'جماعت احمدیہ کو آتنک واد کے ساتھ جوڑنا سخت ظلم ہے'

By

Published : Dec 27, 2019, 3:12 PM IST

اس بیان پر احمدیہ مسلم جماعت گجرات کے انچارج سید عبدالہادی کاشف نے ای ٹی وی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمدیہ مسلم ایک امن پسند جماعت ہے، جس کی بنیاد بھارت کے شہر قادیان میں سن 1889 میں رکھی گئی۔

'جماعت احمدیہ کو آتنک واد کے ساتھ جوڑنا سخت ظلم ہے'

اسلام کی تعلیمات کے مطابق یہ جماعت امن و سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی، بنی نوع ہمدردی اور محبت فروغ دینے والی جماعت ہے۔

'جماعت احمدیہ کو آتنک واد کے ساتھ جوڑنا سخت ظلم ہے'

اس جماعت کی انہیں خوبصورت تعلیمات کی وجہ سے آج یہ دنیا کے 213 ممالک میں معروف ومشہور ہے۔ جماعت احمدیہ کا ہر فرد اپنے ملک بھارت کا وفادار ہے جو وطن سے محبت اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے اور وطن کی فلاح و بہبود اور ترقی کی خاطر ہر خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جماعت دنیا میں امن کے قیام کے لیے کوشش کرنے والی جماعت ہے ایسی پر امن جماعت کو آتنک واد کے ساتھ جوڑنا سخت نا انصافی اور ظلم ہے جماعت احمدیہ بھارت کے متعلق ناواقفیت کا ثبوت ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت احمدیہ کا نعرہ 'محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں' ہے۔ جماعت احمدیہ ہر سطح پر انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے والی جماعت ہے، اسے ہر گز دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔ ایسی پرامن جماعت کو دہشت گردی سے جوڑنا سخت نا انصافی اور ظلم ہے، اور جماعت احمدیہ بھارت کے متعلق ناواقفیت کا ثبوت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details