اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 'ایک خوفناک معاشی بحران، وبائی مرض اور اب چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر تنازعہ کی وجہ سے بھارت بحران کی زد میں ہے'۔
'تمام بحران کی وجہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی بدانتظامی اور اس کی غلط پالیسیاں ہیں'۔
معاشی بحران پر قابو پانے کا مشورہ دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ 'اس وقت سب سے بڑی ضرورت غریبوں اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بڑے پیمانے پر مالی محرک فراہم کرنا ہے، اس کے بجائے مودی حکومت نے ایک کھوکھلے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو جی ڈی پی کا 1 فیصد سے بھی کم تھا'۔
سونیا گاندھی نے کہا کہ 'جب خام تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تو حکومت مسلسل پندرہ دن سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے، کرونا بحران پر سونیا نے کہا کہ وزیر اعظم کی یقین دہانی کے باوجود کورونا کی وبا کا قہر بدستور جاری ہے، مرکز نے ریاستی حکومتوں کو مدد کا یقین دلایا لیکن ایک روپیہ بھی نہیں دیا'۔
اسی دوران سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ 'کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے جس جر أت اور کوشش کی ضرورت ہے اس کو وبا کا سامنا نہیں کیا جا رہا ہے، اگر چین اس تنازعہ کو مضبوطی سے حل نہیں کرتا ہے تو ایک سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے'، انہوں نے کہا کہ 'میں سونیا جی کے تبصرے کی بھی حمایت کرتا ہوں'۔