اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرگیہ ٹھاکر کے خلاف کانگریس کا احتجاج - noida news

مالیگاؤں دھماکہ کیس کی ملزمہ اور رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع تبصرے کے خلاف نوئیڈا میں کانگریس کے کارکنان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔

پرگیا ٹھاکر کے خلاف کانگریس کا احتجاج
پرگیا ٹھاکر کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Nov 29, 2019, 5:22 PM IST

کانگریس یوتھ صدر پرشوتم ناگر، سٹی صدر شہاب الدین اور ریاستی صدر صدر اوم ویر کی قیادت میں نوئیڈا اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 4 سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پرگیا ٹھاکر کے خلاف کانگریس کا احتجاج

اس دوران پر گیا ٹھاکر کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ان کی پارلیمنٹ رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ نیز پرگیا کا پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے حالات بگڑتا ہوا دیکھ کر کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا اور ان کو سیکٹر 24 تھانے لے گئی جہاں گھنٹوں بعد کانگریس کارکنان اور تمام رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details