کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کانگریس پارٹی میں قیادت کا معاملہ جلد ہی طے کرلیا جائے گا۔
کانگریس کے رکن اسمبلی ابھیشیک منو سنگھوی نے بتایا کہ ’پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی اس وقت تک اپنا اقتدار جاری رکھیں گی جب تک کہ پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے مناسب طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے'۔
ایک پریس کانفرنس میں سنگھوی نے کہا کہ 'جس طرح فطرت کسی بھی کمی یا خلا کو برداشت نہیں کرتی، اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی خلا میں کام نہیں کرسکتی۔ یہ سچ ہے کہ سونیا گاندھی کی صدارت کے عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ لیکن کیسی دوسرے صدر کے انتخابات کے لئے آئین میں ایک طے شدہ طریقہ کار ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ سی ڈبلیو سی کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے'۔