اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کی 'ہلا بول ریلی' - بڑھتی بے روزگاری

اقتصادی بحران، بڑھتی بے روزگاری اور نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر کانگریس پارٹی نے آٹھ نومبر کو ہلال بول ریلی نکال مرکزی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Nov 6, 2019, 10:38 PM IST

دہلی کانگریس پارٹی کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے 12ٹوٹی علاقہ میں منعقد کی جانے والی اس ریلی کے سلسلہ میں بدھ کو چیف ترجمان مکیش شرما نے بتایا کہ پارٹی نے مودی حکومت کو پرزور طریقہ سے گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائل فوٹو

شرما نے بتایا کہ اس موقع پر تمام اضلاع اور اہم بازاروں میں کانگریس کارکن ریلیاں کریں گے۔ ان ریلیوں سے چوپڑا کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈر بھی خطاب کریں گے۔ چاندنی چوک کی ریلی میں سابق ریاستی صدر جے پرکاش اگروال بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ چوپڑا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں شدید اقتصادی مندی ہے اور ہر ایک چوتھا شہری قرض کے بوبھ میں دبا ہوا ہے۔ مرکز ی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کی پالیساں سرمایہ داروں اور امیروں کے مفادات کی تکمیل کے لیے بنائی جارہی ہے۔ علاقائی مجموعی اقتصادی معاہدہ پر کانگریس کے شدید دباو کی وجہ سے مودی حکومت نے دستخط نہیں کئے۔
دہلی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے ریاستی صدر نے کہاکہ بڑھتی بے روزگاری مرکز اور دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دہلی میں اساتذہ کے ہزاروں عہدے خالی ہیں جنہیں بھرا نہیں جارہا ہے۔ مزدوروں کی چھٹنی کی جارہی ہے تو دوسری طرف دہلی حکومت کم از کم اجرت بڑھانے کا ڈرامہ کررہی ہے۔
مسٹر شرما نے کہاکہ ریاستی کانگریس نئے صدر کی سربراہی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑرہی ہے۔ انہوں نے دہلی کی عوام اور کانگریس کارکنوں سے ہلہ بول ریلیوں میں بڑ ی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details