مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال وورا چند دنوں قبل کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جس کے بعد انھیں ایمس کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا۔
اب ان کی طبیعت میں کافی سدھار آرہا ہے اور انھیں آئی سی یو سے نجی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری ونیت پنیا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'موتی لال وورا جی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور شکر ہے کہ اب وہ بہتر ہیں، اسپتال انتظامیہ نے انھیں آئی سی یو وارڈ سے نجی وارڈ میں منتقل کردیا ہے'۔
واضح رہے کہ موتی لال وورا چھتیس گڑھ کی راجیہ سبھا سیٹ سے کانگریس رکن تھے اور رواں برس اپریل میں ان کی رکنیت کی میعاد مکمل ہوگئی تھی۔