اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیدا: قتل اور قانون کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - congress gaurav chandel

گریٹر نوئیڈا ایکسٹینشن میں گورو چندیل کے قتل کا پردہ فاش نہ ہونے ،اترپردیش میں بگڑتی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے خلاف کانگریس کارکنان نے ایس پی آفس پر مظاہرہ کیا۔

قتل اور قانون کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ
قتل اور قانون کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

By

Published : Jan 13, 2020, 11:29 PM IST

کانگریس کارکنان نے گورو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اس واردات کا پردہ فاش کرنے کا مطالبہ کیا، اس مظاہرے میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں کانگریسی کارکنان صبح کو ہی نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین اور یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں نٹھاری سیکٹر 31 میں اکٹھے ہوئے اور وہاں سے گریٹر نوئیڈا پہنچے۔

کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گورو چندیل کے قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کی جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ اس قتل کی واردات سے علاقہ کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

قتل اور قانون کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

اس موقع پر شہاب الدین اور پرشوتم ناگر کے علاوہ یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری للت اوانہ، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری ونود گڈو، ضلع صدر منوج چودھری، سابق سٹی صدر ونود پانڈے کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details