گوا کی سیاست میں بحران کے دوران کانگریس نے حکومت سازی کا دعویٰ کیا ہے، کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ پریکر حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔
گوامیں کانگریس کی حکومت سازی کا دعویٰ پیش - claim from government
وزیراعلیٰ منوہر پریکر کی مسلسل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر گوا میں سیاسی بحران طاری ہوگیا ہے۔
![گوامیں کانگریس کی حکومت سازی کا دعویٰ پیش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2715587-501-fac22d81-c8da-48e5-84aa-b98a0e778970.jpg)
گوامیں کانگریس کی حکومت سازی کا دعویٰ پیش
کانگریس پارٹی نے گورنر کو دیئے گئے خط میں واضح کیا کہ ایک رکن اسمبلی فرانسیس ڈیسوزا کی موت کے بعد بی جے پی کے پاس 13 ارکان اسمبلی ہیں، کانگریس کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔
واضح رہے کہ گوا میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے۔اس کے پاس 14 ارکان اسمبلی ہیں، اور بی جے پی کے پاس 13،مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کی 3 اور گوا فارورڈ کی پارٹی کے 3 اور3 آزاد امیدوار ارکان اسمبلی ہیں۔