بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آرٹیکل 370 پر کانگریس کے لیڈروں کے ذریعہ دیئے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے رہنما علیحدگی پسندوں کے سُر میں سُر ملا کر بول رہے ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے پوچھا کہ کیا کانگریس بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے منشور میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا ذکر کرسکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں پی چدمبرم اور دگوجے سنگھ نے دفعہ 370کو ہٹانے کے فیصلے کو غلط ٹھہراتے ہوئے اسے واپس لینے کی بات کہی ہے جو ملک کے لوگوں کے جذبات کے خلاف ہے۔