محترمہ سیتا رمن نے گاندھی اور کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا کے بیان پر آج دیر رات ایک ساتھ 13 ٹویٹ کے ذریعے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے جان بوجھ کر بینکوں کا قرض نہ لوٹانے والے، پھنسے قرضوں اور رائٹ آف معاملے پر لوگوں تک غلط معلومات پہنچائی ہے۔ سال 10 ۔ 2009 اور 14 ۔ 2013 کے درمیان شیڈول کمرشیئل بینکوں نے 1،45،226 کروڑ روپے کی رقم کو رائٹ آف کیا تھا۔ انہوں نے کہا، امید ہے کہ راہل گاندھی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ سے مشورہ کیا ہوگا کہ یہ رائٹ آف کس بارے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ این پی اے کے لئے ریزرو بینک کے طے کئے چار سال کے التزام کے مطابق ضابطے طے کئے گئے ہیں اور اس کے بعد ہی بینک این پی اے کے لیے رائٹ آف کرتے ہیں۔ لیکن وہ لون لینے والے سے قرض وصولی کی کوشش جاری رکھتے ہیں كوئی قرض معاف نہیں کیا گیا ہے۔