اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آج کا دن ملک کی تاریخ کے لیے یوم سیاہ'

کانگریس نے کہا ہے کہ 'راجیہ سبھا میں کسان سے متعلق بل کو جس طرح سے پاس کروایا گیا ہے وہ غیر آئینی اور کسانوں کے خلاف ہے، اسی وجہ سے آج کے دن کو ملک کی تاریخ میں ’یوم سیاہ‘ کے طور پر یاد کیا جائے گا'۔

By

Published : Sep 20, 2020, 7:22 PM IST

Updated : Sep 20, 2020, 7:57 PM IST

congress-says-today-black-day-for-country
کانگریس کے رہنما احمد پٹیل اور ابھیشیک منو سنگھوی

کانگریس کے رہنما احمد پٹیل، پرتاپ سنگھ باجوا، ابھیشیک منو سنگھوی اور شکتی سنگھ گوہل نے اتوار کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بل کو راجیہ سبھا میں جس طرح سے پاس کروایا گیا ہے وہ جمہوریت کا قتل ہے، حکومت کے اسی رویے کے پیش نظر پارٹی اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی من مانی کرتی رہی ہے، وہ پہلے تحویل اراضی کا قانون لے کر آئی تھی لیکن اسے بل کو واپس لینا پڑا اور اب کھیتی کو کارپوریٹ شعبے کو دینا چاہتی ہے، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی جو بیان دے رہے ہیں‘ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

یہ قانون مکمکل کسانوں کے خلاف ہے اور اس سے انھیں شدید نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں کے سلسلے میں جو بات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کہہ رہی ہے‘ اس میں سچائی نہیں ہے اور جب حکومت سے اس بابت سوال پوچھے جا رہے ہیں تو اس پر وہ کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا کہ یہ بل اس وقت لانے کی ضرورت نہیں تھی، اس سے کسانوں کو نقصان ہونے والا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری فوج گلوان وادی میں چین سے مقابلے کے لیے کھڑی ہے اور ملک کے سامنے ایک بحران ہے لہٰذا بل اس وقت نہیں لایا جانا چاہیے تھا، اگر یہ بل لانا ہی تھا تو یہ اگلے برس بھی لایا جا سکتا تھا لیکن مودی حکومت اپنے کارپوریٹ دوستوں کو جلد فائدہ پہنچانے کے لیے وہ یہ بل لے کر آئی ہے۔

سنگھوی نے کہا کہ اپوزیشن نے وٹنگ کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے بربریت سے قانون پاس کر دیا اور ضابطوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں، یہ بل وفاقی ڈھانچے کے خلاف ہے، حکومت نے ثابت کر دیا ہے اور اس کا اعتماد متزلزل ہے کہ وہ کوئی بل اپنے بل بوتے پاس نہیں کروا سکتی اس لیے حکومت نے یہ بل اس طرح سے پاس کروایا ہے، ضابطے کے مطابق یہ پاس نہیں ہوا ہے لہٰذا کانگریس تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔

Last Updated : Sep 20, 2020, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details