اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے دفاعی سودے میں بدعنوانی کی: کانگریس - political news

کانگریس نے بی جے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قوم پرستی محض ایک دکھاوا ہے۔ ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔

image
image

By

Published : Jul 31, 2020, 6:00 PM IST

کانگریس نے بی جے پی پر دفاعی سودے میں بد عنوانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر بنگارو لکشمن اور اتحادی سمتا پارٹی کی رہنما جیا جیٹلی کو دفاعی خریداری میں بدعنوانی کے سبب ملنے والی سزا سے واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی سرکار میں جوابدہی اور شفافیت نہیں ہے اور وہاں صرف رشوت خوری چلتی ہے۔

کانگریس ترجمان جے ویر شیرگل نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ رفائل جنگی طیارہ سودے میں بھی بد عنوانی ہوئی ہے اور جب بھی مرکز میں سرکار بدلے گی اس معاملے کی جانچ ہوگی تب بی جے پی کا ایک اور دفاعی گھپلہ ملک کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دفاعی سودے میں بدعنوانی سے واضح ہوگیا ہے کہ اس کی قوم پرستی محض ایک دکھاوا ہے۔ ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے، بی جے پی نے پیسہ بناؤ پالیسی اور خود کی جیب مضبوط کرنے کی پالیسی کے تحت دفاعی قرار کیا ہے۔ بی جے پی سرکار نے قانون پر عمل کرنے کی جگہ پیسے اور سفارش کو ذہن میں رکھ کر کام کیا ہے۔

شیرگل نے کہا کہ دفاعی سودے میں بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا اسٹنگ آپریشن ہوا جس میں وہ ایک لاکھ روپئے لیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔ بدعنوانی کے پختہ ثبوت ہونے کے سبب انہیں سزا ہوئی ہے۔ اب محض دو دن پہلے ہی بی جے پی سرکار میں اس کی اتحادی رہی سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی کو دفاعی سودے میں بدعنوانی کے معاملے میں سزا ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہلی کی ایک عدالت نے 115 صفحہ کے اپنے فیصلے میں سمتا پارٹی کی سابق صدر کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع کے گھر پر پیسہ لیا تھا۔ عدالت نے تقریباً بیس سال پرانے دفاعی سودے میں رشوت کے معاملے میں انہیں چار سال کی قید کی سزا سنائی ہے حالانکہ وہ دہلی ہائی کورٹ گئی تو ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے عدالت نے انہیں راحت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details