کانگریسی مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئیٹ کیا ”جانباز شہیدوں کی بھارت ماں پر اعلی قربانی کو سلام۔ بھارت کو تم پر فخر ہے“۔
کانگریس نے فوجیوں کی شہادت کو سلام کیا - کانگریس نے فوجیوں کی شہادت کو سلام کیا
کانگریس نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں کرنل اور میجر سمیت پانچ فوجیوں کے شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو سلام کیا ہے۔
![کانگریس نے فوجیوں کی شہادت کو سلام کیا کانگریس نے فوجیوں کی شہادت کو سلام کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7045024-675-7045024-1588513968776.jpg)
کانگریس نے فوجیوں کی شہادت کو سلام کیا
پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا”ہندواڑا میں پانچ جوانوں کی شہادت پریشان کن ہے اور میں متاثرین کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دہشت گردوں سے لڑنا اور دہشت گردی کو شکست کرنا ہمارا عزم ہے“۔
حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہندواڑا کے چانج ملا علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں دو جنگ جو ہلاک ہو گئے۔ حملے میں کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج سود، نائک راجیش لانس نائک دنیش اور جموں کشمیر پولیس کا سب انسپکٹرشکیل قاضی بھی شہید ہو گئے۔