کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹویٹ کیا کہ'جانباز شہیدوں کی بھارت ماں پر اعلی قربانی کو سلام۔ بھارت کو تم پر فخر ہے'۔
پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہاکہ' ہندواڑہ میں پانچ جوانوں کی شہادت پریشان کن ہے اور میں متاثرین کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ عسکریت پسندوں سے لڑنا اور اسے شکست دینا ہمارا عزم ہے'۔