کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے پر مفت بجلی اور کسانوں کا قرض معاف کرے گی، اس کے علاوہ کانگریس نے اپنے منشور میں تیجسوی یادو کو بھی جگہ دی ہے۔
پٹنہ میں میں واقع بہار کانگریس کے صدر دفتر صداقت آشرم میں منشور جاری کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں آئے گی تو وہ کسانوں کا قرض سمیت بجلی کا بل بھی معاف کرے گی۔
اس کے علاوہ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانے کے لیے کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر مرکز کے قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ 'ہم نے 24 ہزار کروڑ روپئے کا 'جل سے نل' اسکیم میں بدعنوانی دیکھی ہے، انہوں نے کہا کہ بہار میں 'رائٹ ٹو واٹر' (سردار ولبھ بھائی پٹیل پینے کے پانی کی اسکیم) ہوگی۔