ان اراکین اسمبلی نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو لکھے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ کانگریس کے کسی بھی رہنما یا ارکان کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
انہوں نے اپنے جان کی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے دی جی پی سے درخواست کی ہے کہ ایسی صورت میں انہیں جان کی سلامتی کا خطرہ لاحق نہ ہو اس لیے کسی بھی کانگریس کے رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سنیئر رہنما دگ وجئے سنگھ آج ہی صبح ان سبھی باغی اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے بنگلورو پہنچے تھے لیکن انہیں اس ہو ٹل سے قریب پانچ کلو میٹر قبل ہی بنگلورو پولیس نے روک دیا۔
دگ وجئے سنگھ اراکین سے ملنے کے لیے بضد ہو گئے اور اسی مقام پر دھرنے پر بیٹھ گئے، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ دگ وجئے سنگھ کو اظیاطی اقدام کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ بھی دیا گیا۔
دگ وجئے سنگھ کے ساتھ کانگریس کے دیگر 13 رنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا تھا کانگریس کرناٹک کے صدر ڈی کے شیو کمار بھی موجود تھے۔