اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس عام انتخابات میں رفائل بدعنوانی کو مدعا بنائے گی - Modi

آئی پی ایل کے چیئرمین اور سابق مرکزی وزیر راجیو شکلا نےکانپور میں کانگریسی کارکنان اور عہدے داران سے افہام و تفہیم کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی تیار کی۔

Rafael

By

Published : Feb 21, 2019, 9:07 AM IST

عام انتخاب کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں کانگریس پارٹی رفائل معاملے کو عوام کے سامنے زور شور سے عوام کے سامنے لانا چاہتی ہے۔

Rafael

راجیو شکلا نے کانگریس کے آفس تلک حال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات قریب ہے۔ ایسے میں انتخابات کس طرح جیتا جائے، اس حوالے سے ہم نے پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کی ہے۔ ساتھ ہی متحد ہوکر تنظیم کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا:' کانگریس ہمیشہ ہی کانپور سے مضبوط رہی ہے اور آگے بھی مضبوط رہے گی'۔

انہوں نے مزید کہا:' کس سے اتحاد کرنا ہے اور کس سے نہیں یہ پارٹی کا ہائی کمان فیصلہ کرے گا ہمیں کسی سے برابری کی ضرورت نہیں ہے'۔

وہیں رفائل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ رفائل میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں جن میں کچھ صنعت کار بھی شامل ہیں۔ جنہیں فائدہ پہنچایا گیا ہے، وزیر اعظم نے خود اس معاملے میں مداخلت کی ہے جو جگ ظاہر ہے الیکشن کے دوران اس مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھایا جائے گا۔
وہیں پلوامہ سانحہ پر راجیو شکلا نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران تمام اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہو کر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی سے کانگریس کے بڑے لیڈروں کی جان گئی ہے۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ کانگریس پارٹی لڑی ہے۔ اس جنگ میں حکومت جو قدم اٹھائے گی کانگریس ان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کانپور کے رہنے والے ہیں۔ ماضی میں وہ کانپور میں صحافت کیا کرتے تھے۔ آج کانگریس پارٹی سے راج سبھا کے ممبر ہیں ان کا عملی میدان کانپور ہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details