اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس ترجمان راجیو تیاگی نہیں رہے - تیاگی کے اچانک انتقال سے بہت دکھی ہیں

کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی کا حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے اچانک انتقال ہو گیا۔

راجیو تیاگی کا انتقال
راجیو تیاگی کا انتقال

By

Published : Aug 12, 2020, 9:45 PM IST

کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے تعزیت پیش کی گئی۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ 'ہم شری راجیو تیاگی کے اچانک انتقال سے بہت غمزدہ ہیں۔'

کانگریس کا ٹویٹ

کانگریس کی سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹویٹ کر کے راجیو تیاگی کے اچانک انتقال کو نہ پورا ہونے والا نقصان بتایا۔

پرینکا گاندھی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: سچن پائلٹ کے ساتھ خصوصی انٹرویو


غازی آباد میں انتقال کے دو گھنٹے پہلی ہی راجیو تیاگی ایک ٹی وی چینل کی لائیو ڈبیٹ میں شامل ہوئے تھے۔

راجیو تیاگی کا انتقال

راجیو تیاگی نے بدھ کی شام کو آخری بار ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ شام 5 بجے ایک نجی ٹی وی چینل پر مباحثے میں شامل ہوں گے۔

راہل گاندھی نے پارٹی صدر کے اپنے دور میں 31 دسمبر 2018 کو 10 نئے ترجمان کی تقرری کی تھی جن میں راجیو تیاگی بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details