اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'پرگیہ کو زندہ جلادیں گے'

کانگریس کے رکن اسمبلی  سادھوی کے اس بیان سے مشتعل ہیں جس میں پرگیہ نے ناتھو رام گوڈسے کی تعریف تھی۔ پرگیہ نے پارلیمنٹ میں ایس پی جی گروپ کے بل پر بحث کے دوران ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔

پرگیہ ٹھاکر کو زندہ جلانے کانگریس رکن اسمبلی کی دھمکی
پرگیہ ٹھاکر کو زندہ جلانے کانگریس رکن اسمبلی کی دھمکی

By

Published : Nov 29, 2019, 12:42 PM IST

مدھیہ پردیش سے کانگریس کے رکن اسمبلی گووردھن ڈانگی نے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ریاست میں داخل ہوئیں تو انہیں زندہ جلادیں گے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی سادھوی کے اس بیان سے مشتعل ہیں جس میں پرگیہ نے ناتھو رام گوڈسے کی تعریف تھی۔ پرگیہ نے پارلیمنٹ میں ایس پی جی گروپ کے بل پر بحث کے دوران ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔

رکن اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ریاست میں داخل ہوئیں تو ہم نہ صرف اس کا پتلہ نذر آتش کریں گے بلکہ اسے بھی جلادیں گے۔

کانگریس کارکنان نے کل راج گڑھ ضلع کے بیورا میونسپلٹی میں پرگیہ ٹھاکر کا مجسمہ نذر آتش کیا تھا اور اس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا۔

قبل ازیں 50 اراکین پارلیمنٹ بشمول آدھی رنجن چودھری ، دیاندھی مارن ، مانیکا ٹیگور اور این کے پریم چندر نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھتے ہوئے مہاتما گاندھی کی تحقیر پر پرگیہ ٹھاکر کی سرزنش کرنے کی اپیل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details