کانگریس کی عبوری صدر سونیاگاندھی کی قیادت میں جمعرات کے روز جنرل سکریٹریز کی طویل میٹنگ ہوئی۔
اس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، غلام نبی آزاد، اے کے انٹونی سمیت کانگریس کے تین وزراء اعلی سمیت تمام ریاستوں کے نمائندے (جنرل سکریٹری ) موجود تھے۔
میٹنگ میں گرتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ منموہن سنگھ نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح حکومت نے انتقامی سیاست میں ملوث ہو کر معیشت کو بری حالت میں پہنچایا۔
اس میٹنگ میں پارٹی کے بہتر مستقبل کے لئے کئی اہم فیصلے ہوئے۔ جیسے مہاتما گاندھی کے یوم ولادت کے موقع پر کانگریس ملک گیر پد یاترا کرے گی۔ ریاست سے لے کر ضلع کی سطح پر یہ پد یاترا ہون گے جس میں کانگریس کے ہر طرح کے لیڈر شامل ہوں گے۔ اس پد یاترا کا مقصد وطن دوستی اور سیکولرازم کے حقیقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ 15 سے 25 اکتوبر تک گرتی معیشت کے خلاف ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ اس کی قیادت کانگریس کے سینئر لیڈران کریں گے۔