اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مارچ نکالنے پر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا گیا

کانگریس کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف مارچ نکالنے پر دہلی پولیس نے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریس قائدین کو حراست میں لیا تھا، تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

زرعی قوانین کے خلاف مارچ نکالنے پر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے  کے بعد رہا
زرعی قوانین کے خلاف مارچ نکالنے پر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا

By

Published : Dec 24, 2020, 2:00 PM IST

زروعی قوانین کے مسئلے پر کانگریس پارٹی کا احتجاج جاری ہے۔ تو وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی زرعی قوانین کے مسئلے کو لے کر صدر جمہوریہ سے ملنے پہنچے ہیں۔

اس دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے آج زرعی قوانین کے خلاف مارچ نکالا گیا اور اس مارچ میں شامل پرینکا گاندھی واڈرا کو تحویل میں لے لیا گیا، تاہم بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔

کانگریس کے مارچ کو روکے جانے کے بعد راہل گاندھی، ادھیر رنجن چودھری اور غلام نبی آزاد نے صدر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد راہول نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نئے زرعی قوانین کو واپس لینا ہو گا۔

کسانوں کی آواز صدر کو پہنچا دی گئی ہے۔ زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ کسانوں کی سرمایہ کاری سے دو تین افراد کو فائدہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details