اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا - خراج عقیدت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی سرحد پرہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گا۔

image
image

By

Published : Jun 22, 2020, 2:08 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے چینی فوجیوں کی جھڑپ میں ہلاک ہوئی بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ہمارے بھائیوں کو خراج عقیدت، ہمارے لیے آپ نے سب کچھ نچھاور کردیا، یہ قربانی ہم کبھی نہیں فراموش کریں گے'۔

ویڈیو دیکھیں

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہند-چین سرحد پر ہلاک ہونے والے ملک کے بہادر بیٹوں کی آخری رسومات کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔جس میں زبردست بھیڑ اپنے بہادر فوجیوں کی ہلاکت کو سلام کرتے ہوئے انہیں آخری وداعی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی لداخ کی وادیٔ گلوان میں چینی افواج سے جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details