راہل گاندھی نے بابائے قوم کو ان کے ایک قول کے ساتھ یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ 'میں تشددپر یقین نہیں کرتاہوں، اس لیے آپ کو تشدد کرنا نہیں سکھا سکتا میں آپ کو صرف یہ سکھا سکتا ہوں کہ کسی کے سامنے سر مت جھکانا، چاہے اس کی قیمت جان دے کر چکانی پڑے۔
اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک پینٹنگ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ناتھورام گوڈسے کی گولی سے چھلنی ہونے کے بعد مہاتما گاندھی کے آس پاس موجود لوگ انھیں اٹھا رہے ہیں ۔
پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئیٹ کر کے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا 'باپو تم زندہ ہو، کھیتوں میں کھلیانوں میں انصاف، ستیہ اور پریم کے ارمانوں میں'۔
بابائے قوم کے یوم شہادت پر کانگریس نے اپنے آفیشیل پیج پر گاندھی کے حوالہ سے ٹوئیٹ کیا کہ 'جس طرح ہم نے ناتھورام گوڈسے کے نظریہ سے لڑائی لڑی ،ٹھیک اسی طرح ہم نریندر مودی کےنظریہ سے لڑیں گے اور میں آپ کو سوفیصد بتارہا ہوں ،ہم جیتنے جارہے ہیں بابائے قوم کی برسی کو یوم شہادت کے طور پر منایاجاتا ہے'۔