اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بیس لاکھ کا ہندسہ پار، غائب ہے مودی سرکار: راہل گاندھی - cororna pandemic in india

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی مسلسل مودی حکومت پر سخت تنقیدیں کررہے ہیں۔

image
image

By

Published : Aug 7, 2020, 8:53 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اس معاملے میں کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے جمعہ کی صبح ایک ٹویٹ کرکے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ' 20 لاکھ کا ہندسہ پار، غائب ہے مودی سرکار'۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے 17 جولائی کو بھی ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ 'ملک میں کورونا وائرس اسی رفتار کے پھیلتا رہا تھا 10 اگست سے پہلے ہی متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔ اس معاملے میں حکومت کو ٹھوس اور منصوبہ بند اقدام اٹھانا چاہیے'۔

انھوں نے یہ ٹویٹ تب کیا تھا جب ملک میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

ایک سرکاری ویبسائٹ کے مطابق ملک میں روزنہ 62 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کیز کی تعداد 20.25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس وجہ سے اب تک 41 ہزار سے زائد لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details