اس تعلق سے سدھو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر راہل گاندھی کو لکھا گیا اپنا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے 10 جون کو راہل گاندھی کو خط لکھا تھا۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کابینہ سے استعفی - خط
کانگریس کے سینیئر رہنما نے پنجاب کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ اس تعلق سے انھوں نے کانگریس کے قد آور رہنما راہل گاندھی کو ایک خط لکھا تھا۔
نوجوت سنگھ سدھو
واضح رہے کہ ریاست پنجاب میں کابینی وزیر سدھو اور وزیراعلی کے درمیان بات نہیں بن رہی تھی۔
بی جے پی کے ایک رہنما نے بھی گورنر سے سدھو کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ' سدھو نے وزارت کا حلف لے لینے کے بعد بھی اب تک اپنی وزارت میں سرگرم نہیں ہیں اس کے باوجود وہ ایک وزیر کو ملنے والی تنخواہ کا مزہ لے رہے ہیں۔