کانگریس لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے احمدآباد کے مشہور سیول اسپتال کی حالت پر کئی سوال اٹھائے اور ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کس کی لاپرواہی کی وجہ سے سول اسپتال قبرستان جیسا بن گیا ہے'؟
سولنکی نے کہا ہے کہ 'ایک وقت وہ بھی تھا جب پوری دنیا میں سیول اسپتال کا ڈنکا بجتا تھا لیکن اب حکمران پارٹیاں آنکھیں موند کر عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں ایسے میں آج کل لوگوں کے ذہنوں میں صرف یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ ریاستی حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اسپتال کی لاپرواہی معاملہ پر سیاست گرما نے لگی ہے'۔
کانگریس لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے ایک ٹویٹ کر سول اسپتال کا موازنہ قبرستان سے کردیا ہے۔
بھرت سنگھ سولنکی نے سول اسپتال کی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ 'کس کی عدم توجہی کی وجہ سے سول اسپتال قبرستان بن گیا ہے؟ سول اسپتال پوری دنیا میں اپنی صحت خدمات کے لیے مشہور ہیں، لیکن کیا گجرات حکومت کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت نہیں ہے؟'
تاہم گجرات ہائی کورٹ نے بھی سول اسپتالز میں دستیاب علاج کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے ہیں اور اسپتال کی حالت کا موازنہ جیل سے کیا۔
ایشیا کا سب سے بڑے سیول اسپتال احمدآباد میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے احمدآباد کا یہی سیول اسپتال مریضوں اور ڈاکٹرز کے ساتھ کی جارہی ہی بد انتظامی اور لاپرواہی کی وجہ سے سوالات سے گھر گیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ کچھ قدم اٹھاتا ہے یا نہیں