کانگریس نے آج کہا کہ اس نے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی موجودگی میں یہاں سابرمتی آشرم سے 12 مارچ کو گاندھی جی کے تاریخی نمک ستیہ گرہ ’دانڈی مارچ‘کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر نکلنے والی اپنی مجوزہ’ گاندھی سندیش یاترا ‘کو کوروناوائرس کے سبب پیدا ہونے و الی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان منیش دوشی نے بتایا کہ احمد آباد سے جنوبی گجرات کے ڈانڈی کے درمیان 386 کلومیٹر کی مسافت کو 26 دن میں پیدل طے کرتے ہوئے چھ اپریل کو ختم ہونے والے رواں ہفتےملک بیرون ملک کے ہزاروں افراد حصہ لینے والے تھے۔