اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان کے معاملات کی نگرانی کے لئے تین رکنی پینل تشکیل

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کے ذریعے راجستھان کے حالیہ معاملات کے سلسلے میں واضح حل کو پیش کیا جا سکے گا۔

congress forms tree member panel to oversee rajasthan issues
سونیا گاندھی

By

Published : Aug 17, 2020, 9:06 AM IST

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے احمد پٹیل، کے سی وینوگوپال (اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری، انچارج تنظیم) اور اجے ماکن (اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج، راجستھان) کی ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'کانگریس کی صدر نے راجستھان میں حالیہ معاملات کی نگرانی کے لئے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کے اراکین میں احمد پٹیل، انچارج تنظیم اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری شامل ہیں'۔

کانگریس نے آج اجے ماکن کو راجستھان کا انچارج جنرل سکریٹری مقرر کیا۔

اس سے قبل 14 اگست کو راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی جیت کو ریاست کے عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں حکومت گرانے کی بی جے پی کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔

راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت نے جمعہ کو صوتی ووٹوں کے ذریعہ ریاستی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

گہلوت نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'پوری ریاست میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ میں اسے راجستھان کے عوام کی جیت سمجھتا ہوں۔ اب ہمیں کووڈ 19 سے لڑنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا'۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش میں ناکام رہی۔


انہوں نے کہا ہے کہ 'راجستھان میں بی جے پی کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، گوا، منی پور اور اروناچل پردیش میں جس طرح کی سازش کی تھی، راجستھان میں بھی اسی تکنیک کا استعمال کیا، لیکن وہ بری طرح ناکام ہوگئی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details