ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی بل سے لیکر قانون بننے تک سبھی تنظیموں نے احتجاج درج کروایا ہے۔
لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس حکومت پر دوہری پالیسی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا 'پارٹی لگاتار ضلع انتظامیہ سے ریلی کے لیے اجازت مانگ رہی ہے لیکن ضلع انتظامیہ ریلی کی اجازت تو دور کی بات میمورینڈم کے لیے بھی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
سی اے اے کی حمایت میں ریلی کی اجازت نہ ملنے سے بی جے پی برہم
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نروتم مشرا نے کہا 'ہم شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ اس سے کیا فائدہ ہے اور اس قانون سے کسی کو کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوگا'۔
انہوں نے مزید کہا کل ملاکر کانگریس اس قانون کو لے کر ایک طبقے میں وہم پیدا کرکے سیاست کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کی کانگریس خود تو ریلیاں نکال رہی ہے لیکن بی جے پی پر روک لگا رہی ہے۔