اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ سونا اسمگلنگ کیس میں سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ - cbi

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سورجے والا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'انڈین نیشنل کانگریس، سی بی آئی سے کیس کی شفاف تفتیش کی اپیل کرتی ہے'۔

congress demands cbi probe in kerala gold smuggling case
کیرالہ سونا اسمگلنگ کیس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

By

Published : Jul 10, 2020, 9:21 AM IST

کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیرالہ میں بڑے پیمانے پر سونے کی اسمگلنگ اسکینڈل کیس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) کے حوالے کردیا جائے۔ جس میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ملوث ہیں۔

تیرواننت پورم ایئرپورٹ پر 30 کلو گرام سونا ضبط کرنے کے بعد کانگریس پارٹی نے اس پورے معاملے کی جلد از جلد سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سورجے والا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'انڈین نیشنل کانگریس، سی بی آئی سے کیس کی شفاف تفتیش کی اپیل کرتی ہے'۔

سرجے والا نے کہا ہے کہ 'پیشہ ور مجرم بھی سونے کی اتنی بڑی مقدار میں اسمگلنگ نہیں کرسکتے، لیکن ریاست اور مرکز میں حکومت ہونے کے زعم میں اتنی بڑی منظم کوشش کی گئی'۔

یہ معاملہ اتوار کو تیرواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 30 کلو سونا ضبط کرنے سے متعلق ہے۔ جس کے بعد کیرالہ کے سیاسی حلقوں میں زبردست سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیرالہ ایئر پورٹ پر سفارتی اہلکار کے سامان سے 30 کیلو سونا ضبط

سرجے والا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'مجرمانہ سرگرمی کی شدت، اس میں ملوث افراد کی بااثر نوعیت اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے افراد کے وسیع جال کو بھی اس اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details