کانگریس رکن اسمبلی کانتی لال بھوریا کلیکٹر کے دفتر کے سامنے باغیچے میں اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ دھرنے پر بیٹھے بھوریا نے کہا کہ جھبوا اور علی راج پور ضلع کے سینکڑوں قبائلی مزدور گجرات اور راجستھان میں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے ہوئے ہیں۔ وہاں پر ان کے رہنے اور کھانے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے طلبا کو لایا گیا ہے ویسے ہی مزدوروں کو واپس لایا جائے۔
لاک ڈاؤن: مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ - کلیکٹر کو میمورنڈم سونپا ہے
مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع ہیڈ کوارٹر واقع کلیکٹر دفتر کے سامنے آج کانگریس نے مظاہرہ کر کے گجرات اور راجستھان میں پھنسے ریاست کے مزدروں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے انہوں نے گورنر کے نام کلیکٹر کو میمورنڈم سونپا ہے۔