صدر سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی اور دہلی حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت اس فسادات میں تماشائی بنی رہی جس سے جان مال کا نقصان ہوا، ہم صدر سے عوام کی زندگی، آزادی اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔
'شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے' - کانگریس کی صدر سونیا گاندھی
کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات، پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں اس ملاقات میں صدر کو دہلی تشدد سے متعلق میمورنڈم سونپا گیا۔
کانگریس وفد کی صدر سے ملاقات
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے وہ مرکزی حکومت سے شہریوں کے حقوق اور اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کہیں۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 6:15 PM IST