اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چدمبرم کی ضمانت خارج کرنے والے جج پر کانگریس کی تنقید - delhi high court

ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس سنیل گور جنھوں نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی خارج کی تھی، کو پی ایم ایل اے اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

inc spokesman on judge

By

Published : Aug 28, 2019, 7:34 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:41 PM IST


کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی خارج کرنے والے دہلی ہائی کورٹ جسٹس سنیل گور کو پی ایم ایل اے اپیلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین کی نامزدگی کو سیاسی انعام مانتے ہوئے ان کی ضمیر پر سوال کھڑا کر دیا۔

چدمبرم کی ضمانت خارج کرنے والے جج پر کانگریس کی تنقید

رندیپ سرجے والا نے کہا کہ آج انصاف بھروسہ کرنے والے ہر شخص اور آئین کے اقدار کو تسلیم کرنے والے ہر شہری کے دل میں افسوس کا احساس ہے، اب ان کی غیر جانبداری کا معیار کیا ہوگا، عدالت کے وہ محافظ جو حکومت کے خلاف جاکر عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں وہ سمت کھو چکے ہیں۔ میں یہ سوال ان کی ضمیر پر چھوڑتا ہوں۔

ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس سنیل گور جنھوں نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی خارج کی تھی، کو پی ایم ایل اے اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

جسٹس سنیل گور 23 اگست کو ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ سبکدوشی کے قبل ہی جسٹس سنیل گور نے کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی خارج کی تھی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details