اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کو کتنی قربانی دینی ہوگی؟ راہل کا حکومت سے سوال - ای ٹی وی بھارت اردو

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ زراعتی قانون کو ہٹانے کے لئے ہمارے کسانوں کو کتنی قربانی دینی ہوگی۔

farmers protest
farmers protest

By

Published : Dec 12, 2020, 12:19 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 'شدید سردی کے درمیان کسانوں کی تحریک' کی حمیات کرتے ہوئے مودی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، شدید سردی کے باوجود احتجاج کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے، اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ کسانوں کو ابھی کتنی قربانی دینی ہوگی۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

کانگریس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'پچھلے 17 دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی موت کے باوجود بے لگام مودی حکومت کا دل نہیں پسیج رہا۔ وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ نہیں، اپنے صنعت کاروں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔ ملک جاننا چاہتا ہے 'راج دھرم' بڑا ہے یا 'راج ہٹھ'۔'

رندیپ سنگھ سرجیوالا کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ 'جمہوریت میں بے لگامی کی کوئی جگہ نہیں۔ آپ اور آپ کے وزرا کی پالیسی ہر مخالف کو ماؤنوازی اور ملک سے غدار قرار دینے کی ہے۔ شدید سردی اور برسات میں جائز مطالبات کے لئے دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات فوری طور پر پورے کریں۔'

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details