پیدل مارچ کا آغاز دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے آفس سے ہو کر راج گھاٹ پر موجود گاندھی کی سمادھی پر اختتام پذیر ہوا۔
پیدل مارچ کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 'ملک میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت گاندھی کا نہیں بلکہ آر ایس ایس کا ملک بن جائے۔'
'گاندھی جی کی تعلیمات سے ملک کی ترقی ہوئی' انہوں نے کہا کہ 'میں ایسی طاقتوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بابائے قوم کی تعلیمات ہمیشہ رہیں گی۔'
'گاندھی جی کی تعلیمات سے ملک کی ترقی ہوئی' انہوں نے سیاسی جماعتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں وہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ کیسے سمجھیں گے کہ گاندھی کی تعلیمات کیا تھیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ہمارا ملک جہاں بھی پہنچا ہے، وہ گاندھی کی تعلیمات پر عمل کر کے پہنچا ہے۔'
تقریر کے دوران سونیا گاندھی نے بی جے پی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ 'گذشتہ چند برسوں میں اقتدار کے لیے تمام کوششیں کی گئی ہیں۔'
'گاندھی جی کی تعلیمات سے ملک کی ترقی ہوئی' سونیا گاندھی نے کہا کہ 'گاندھی جی کا نام لینا آسان ہے لیکن ان کے راستہ پر چلنا آسان نہیں ہے لیکن گذشتہ 5 برسوں میں جو بھی ہوا۔ اس سے گاندھی جی کی روح کو ضرور تکلیف ہوئی ہوگی۔ ملک کے حالات بگڑے ہیں۔ ملک میں نہ تو خواتین محفوظ ہیں اور نہ ہی معاشی حالات ٹھیک ہیں۔'