اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا' - farmers agitation against new farm law

کانگریس پارٹی نے زراعتی اصلاحات قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کی حمایت میں 'اسپیک اپ فار فارمرز' کمپین شروع کیا۔

congress begins
congress begins

By

Published : Nov 30, 2020, 3:15 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آوازو دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی باز گشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے کسان پر ظلم کیا۔ پہلے کالے قوانین پھر چلائے ڈنڈے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ جب کسان اپنی آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔‘‘ کسان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف آپ بھی ’اسپیک اپ فار فارمرز کمپین ‘کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔''

پرینکا گاندھی کا ٹویٹ

پرینکا واڈرا نے کہا کہ ’’نام کسان قانون، لیکن سارا فائدہ ارب پتی دوستوں کا، کسان قانون کسانوں سے بات کئے بغیر کیسے بن سکتا ہے؟ ان میں کسانوں کے مفادات کو کیسے نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کو کسانوں کی بات سننی ہوگی۔ آئیے ہم کسانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: دیررات وزرا کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کسانوں کا دہلی مارچ کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details