کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کانگریس پارٹی کی صدرسونیا گاندھی نے ہاردک پٹیل کی تقرری کو فوری طور پر منظوری دے دی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ وہی ہاردک پٹیل ہیں جنہوں نے گجرات میں 'پٹیدار ریزرویشن موومنٹ' چلائی تھی، یہ موو منٹ جولائی سنہ 2015 میں شروع ہوئی تھی جس کا مقصد تھا کہ، پٹیدار برادری کو بھی( او بی سی) کی طرح ریزرویشن دیا جائے۔
پٹیل گجرات میں پٹیدار ریزرویشن تحریک کے چہرے کے طور پر ابھرے، اس تحریک کے بعد ان کی سیاسی گرفت مضبوط ہوگئی اور پھر 12 مارچ 2019 کو انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم، انہیں گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔