کانگریس پارٹی نے ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے شہری علاقوں کو بلاک میں تقسیم کر کے نو بلاک صدور کی تقریری کی گئی ہے اور انہیں پارٹی دفتر میں اعزاز سے بھی نوازا گیا، جس میں کانگریس کے سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔
کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی منظوری کے بعد کانگریس کی بلاک سطح پر مضبوطی کا کام شروع بھی ہو گیا۔
تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کانگریس اسے پنچایتی سطح تک لے جانے کے لیے لیے تنظیم سازی مہم کر رہی ہے، اسی کے تحت ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی سیکریٹری سنیل وشنوئی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ شہاب الدین اور للت اوانہ سمیت دیگر کانگریس کے سینیئر رہنما موجود تھے۔ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی حکومت بنانے کی کوششوں کے تحت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔