کانگریس نے یہاں جاری بیان میں کہا 'آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی جی کی قربانی کے دن پرملک کے ہر شہری نے انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے'۔
راجیو سے متعلق اشتہار کا پیسہ غریبوں پر خرچ کرے گی کانگریس - Congress party decision
کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر جمعرات کو ان کی یاد میں دیے جانے والے اشتہار وغیرہ میں خرچ ہونے والے پیسوں کو کام گاروں کی مدد میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجیو سے متعلق اشتہار کا پیسہ غریبوں پر خرچ کرے گی کانگریس
پارٹی نے کہا 'کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار برسی پر اشتہار دینے کے بجائے یہ ساری رقم مزدوروں، کام گاربھائیوں کی مدد کے لیے لگائی جائےگی، پورے ملک میں کانگریس کارکنان نے بھی اس یوم تحریک پر ہر ضرورت مند کی خدمت کا عزم لےکر اپنی ہر کوشش اس سمت میں مرکوز کرنے کا عہد دہرایا ہے'۔