ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وبا (کووڈ۔19) کے دوران خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، محکمہ ہیلتھ کے ملازمین، افسران اور تدفین کی خدمات انجام دینے والی 'سفر آخرت تنظیم' کی خدمات کو سرہانے کے لیے تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
ان تمام کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ، انجمن ترقی ہال میں تہنت پیش کی گئی۔
اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت (گلبرگہ شاخ) کے صدر ایڈووکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا ہے کہ 'ملک بھر میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے ہر کوئی خوف زدہ ہے۔ ایسے حالات میں ڈاکٹرز، نرسیز، محکمہ ہیلتھ افسران اور تدفین کی خدمات انجام دینے والے بڑھ چڑھ کر انسانی جذبہ سے مثالی خدمات انجام دیے رہے ہیں'۔