اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ویکسین بنانے والی ٹیم میں فوجی جنرل کے نام کی تصدیق - vaccine team

امریکی سینیٹ میں ویکسین کی تیاری کے لیے ٹیم میں گستاؤ پرنا اور دیگر نامزد امیدواروں کے ناموں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

confirmation of the name of army general in the vaccine team
ویکسین بنانے والی ٹیم میں فوجی جنرل کے نام کی تصدیق

By

Published : Jul 3, 2020, 1:06 PM IST

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی ویکسین تیار کرنے والی ٹیم 'آپریشن وارپ اسپیڈ' کے چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) کے طور پر فوج کے جنرل گستاؤ پرنا کے نام کی امریکی سینیٹ نے تصدیق کردی ہے۔

وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ 'پرنا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوا تیار کرنے والی ٹیم کی کوششوں میں مدد کرنے میں پوری طرح اہل ہیں۔



اسی دوران صحت اور انسانی خدمات کے وزیر الیکس آذر نے کہا کہ 'جنوری 2021 میں لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں: امریکہ : ایک دن میں کورونا کے 53000 نئے کیسز



قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک امریکہ میں 27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 128600 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details