یہ ورکشاپ معروف ڈیزائنر پیوش سیکھ سرائے اور ان کے معاون شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر اقتدار عالم کی نگرانی میں بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔ پییوش سیکھ سرائے ایک معمار ہیں اور پیرس میں سوربون سے جغرافیہ میں ارتھ آرکیٹیکچر فارم میں ماسٹر اور جغرافیہ میں ایک ایم فل ہیں اس وقت وہ ورلڈ بینک کے ہندوستان آفس کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے ترقیاتی شعبے میں کام کررہے ہیں۔
ورکشاپ کے لئے فن تعمیر ، سیول انجینئرنگ ، جیو ٹیکنولوجیکل انجینئرنگ اور یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے فیکلٹی ممبروں کی 90 سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا ۔ورکشاپ کا افتتاح 4 جولائی 2020 ء کو پروفیسر حنا ضیا ، ڈین ، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکٹیکسٹس ، جے ایم آئی ، اور پروفیسر ایس ایم اختر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فن تعمیرات کے سربراہ ، کی موجودگی میں ہوا۔
پروفیسر حنا ضیا نے اپنی افتتاحی تقریر میں عصری دور میں ہاتھ سے بنے آرکیٹیکچر کی اہمیت ، اس طرح کے طریقوں پر بات چیت کی ۔ انہوں نے چائلڈ رسپانسیو ڈیزائن اور ملک بھر میں اس کے دیکھ بھال اور ترقیاتی مراکز کی ترقی میں اس کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پروفیسر ایس ایم اختر نے ملک بھر کے مختلف جگہوں کا حوالہ دیتے ہوئے ورکشاپ کے مرکزی خیال کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح کسی ثقافت نے اس مقام کو دیسی انداز میں تعمیر کی شکل دی ہے اور اس جگہ پر فن تعمیر کی جڑیں کس طرح قائم ہیں۔