اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی پی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر تعزیتی نشست

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ارریہ کورٹ کے پی پی و ٹاؤن کلب کے سکریٹری مہیشور پرساد شرما کے اچانک انتقال سے عوام صدمے میں ہے۔

Condolences meeting  after death of PP Maheshwar Prasad Sharma in araria
پی پی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر تعزیتی نشست

By

Published : Jan 14, 2020, 2:45 PM IST

مہیشور پرساد شرما کی شناخت ضلع میں ایک اچھے ایڈووکیٹ کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے کے طور پر تھی۔

ارریہ میں انہیں آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کا علمبردار کے طور پر بھی جانا جاتا تھا، وفات کے وقت ان کی عمر 68 برس کی رہی.

پی پی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر تعزیتی نشست

ان کی وفات دیر شب دس بجے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

پی پی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر تعزیتی نشست

اہل خانہ نے علاج کے لئے صدر ہسپتال بھی لے گئے مگر راستہ میں ہی انہوں نے آخری سانس لی۔

وفات کی خبر سن کر ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو ، ایس پی دھورت سائلی ، رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ ، ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ، ایس ڈی او روزی کماری ، سابق رکن اسمبلی ذاکر حسین، ایڈووکیٹ ویو نارائن سنگھ متوفی کے گھر پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش.

پی پی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر تعزیتی نشست

ہم ہیں بھارت نامی تنظیم کی جانب سے بھی مہیشور پرساد شرما کی وفات پر ایک تعزیتی نشست منعقد کیا گیا ۔

جس میں ان کی یاد میں لوگوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی.

مہیشور پرساد شرما کے قریبی دوست شلیندر ناتھ شرن نے کہا کہ انہوں نے بہت چھوٹی سی جگہ اس اونچے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ارریہ کورٹ کے پی پی ہونے کے بعد بھی نہیں لگتا تھا وہ ہم سے الگ ہیں، سماجی کاموں کی ہمیشہ فکر رکھتے تھے.

زاہد انور نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لئے وہ ایک آئیڈیل تھے، کسی بھی موضوع پر ہم ان سے ملنے جاتے تو ہماری رہنمائی کرتے، ان کے انتقال سے ارریہ ضلع کو بڑا خسارہ ہوا ہے. جس کی بھرپائی مشکل نظر آتی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details