اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ میں کورونا کے سبب نجی اسکولوں کے حالات ابتر

ملک میں کورونا انفیکشن سے جہاں سماجی اور معاشی زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں نجی اسکولوں کے اساتذہ اور ان کے مالکان کے سامنے بھی مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں ایسی صورت میں اب اسکول مالکان کے ساتھ ان اسکولوں میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ بھی مایوسی میں زندگی گذارنے کو مجبور ہیں۔

سفد
سدف

By

Published : Oct 7, 2020, 12:16 AM IST

بھارت کے نجی اسکولوں میں کبھی رونق ہوا کرتی تھی، لیکن اب ملک کے سبھی اسکولوں میں سناٹا پسرا ہے۔ کورونا انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سبھی اسکولوں کو بند کرنے کے اعلان کر دیا گیا۔

ویڈیو

کچھ ایسا ہی نظارہ اترپردیش کے میرٹھ کا ہے جہاں اسکولوں کے بند کے اعلان کے بعد نجی اسکولوں نے آن لائن تعلیم دینے کی کوشش کی، لیکن فیس نہ جمع ہونے سے اسکول کے اساتذہ اور اسکول مالکان بھی پریشان ہے۔

میرٹھ کی ایک ٹیچر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں تقریبا 7ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے، جس کے سبب انہیں سخت مایوسی ہے۔

اسکول میں فیس نہ جمع ہو نے سے پریشان اسکول مالکان اب کچھ دیگر ذریعہ معاش تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں۔

حالانکہ حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر سے اسکولوں کو کھولنے کی امید کی جا رہی ہے، لیکن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس کی کم ہی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details