ندیا ضلع کے ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ 13سال قبل سڑک حادثہ میں ان کے سر میں شدید چوٹ پہنچی تھی اور اب بھی وہی تکلیف ان کے لیے مہلک ثابت ہورہی ہے۔ ندیا ضلع کے ہیڈ کوارٹر کرشنا نگر میں ایک نرسنگ ہوم کے مالک ڈاکٹر باسو دیو منڈل 7اپریل 2007 کے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ' مرشدآباد سے کلکتہ لوٹتے وقت ندیا ضلع کے نکاشی پاڑا میں ان کی گاڑی کی ٹکر ایک ٹرک سے ہوئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوئےتھے۔
پرنب مکھرجی کو پہلے مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا پھر وہاں سے سر میں ٹانکا لگانے کے بعد انہیں کرشنا نگر کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا چوں کہ اسپتال میں سی ٹی اسکین یا ایکسرے کی سہولت نہیں تھی۔ اس وقت ضلع انتظامیہ کا فون آیاکہ ان کے کلینک میں مرکزی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی کو زخمی حالت میں لایا جارہا ہے اس لئے اپنی تیاریاں شروع کردیں۔