اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی مذمت - امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے شمالی کوریا کے حالیہ دنوں میں کیے گئے میزائل تجربے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی مذمت

By

Published : Aug 28, 2019, 12:43 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:20 PM IST

اقوام متحدہ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نے منگل کو مشترکہ طور پر بیان جاری کر کے شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ دنوں میں کئے گئے میزائل تجربے کے واقعات کی مذمت کی۔

ان ممالک کے نمائندوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس طرح کے اشتعال انگیز تجربوں کی دوبارہ مذمت کرتے ہیں، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ہم شمالی کوریا سے 30 جون کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق امریکہ سے بامعنی مذاکرات کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں کی اپیل پر منگل کو شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ دنوں میں کیے گئے میزائل تجربوں کے معاملے پر میٹنگ ہوئی تھی ۔ ساتھ ہی اس معاملے پر جمعرات کو باضابطہ مذاکرات طے کیے گئے ہیں ۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details