اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افسران کو ملنے والےریلوے اسپیشل پاس پر سی  اے جی سخت - کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل سی اے جی نے ریل کرائے کے تعلق سے افسران

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گذشتہ روز پیش کی گئی سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سنہ 2015۔16، 2017۔18 میں ریلوے کے کل مسافروں میں سے 11.45 فیصد نے کئی طرح کی رعایتوں کا استعمال کیا جس میں ریلوے کو کرایے سے ہونے والی آمدنی 8.42 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت
افسران کو ملنے والےریلوے اسپیشل پاس پر سی  اے جی سخت

By

Published : Dec 2, 2019, 8:42 PM IST

کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل سی اے جی نے ریل کرائے کے تعلق سے افسران کو ملنے والے اسپیشل پاس کے غلط استعمال کی وجہ سے کروڑوں روپیے کے نقصان کے لیے ریلوے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سی اے جی نے ریلوے سے کہا ہے کہ وہ رعایتوں کو قابو میں کرنے کے عمل کو مؤثر بنائے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گذشتہ روز پیش کی گئی سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سنہ 2015۔16، 2017۔18 میں ریلوے کے کل مسافروں میں سے 11.45 فیصد نے کئی طرح کی رعایتوں کا استعمال کیا جس میں ریلوے کو کرایے سے ہونے والی آمدنی 8.42 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'مورالیس کو پناہ دینے سے امریکہ سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے'

رپورٹ کے مطابق ان تین برسوں کے دوران تقریباً 21.75 کروڑ مسافروں نے تقریباً 7418.44 کروڑ روپیے کی رعایت حاصل کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details