اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج ہی کے دن چندریان 2 لانچ کیا گیا تھا، دیکھیں ویڈیو - سافٹ لینڈنگ

بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) نے گزشتہ برس 22 جولائی کو چندریان 2 لانچ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وکرم لینڈر چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے میں ناکام ہوگیا تھا، دیکھیں چندریان 2 کے سفر کی روداد۔

چندریان 2 کے سفر کی روداد
چندریان 2 کے سفر کی روداد

By

Published : Sep 7, 2019, 9:03 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 7:11 AM IST

وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ میں ناکامی سے ایک جانب مایوسی کا ماحول تھا تودوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ لینڈر وکرم کی سافٹ لینڈنگ میں ناکامی سے ہم پوری طرح ناکام نہیں ہوئے ہیں بلکہ چندریان 2 سے اب بھی بھارت 95 فیصدی تجربات کر سکتا ہے۔

چندریان 2 کے سفر کی روداد، ویڈیو

واضح رہے کہ چاند پر لینڈنگ سے چند کلو میٹر کی دوری پر ہی چندریان 2 کے لینڈر کرم سے رابطہ کے منقطع ہونے کے بعد ناسا کے اسپیس فلائٹ منیجنگ ڈائریکٹر کرس نے کہا تھا کہ 'یہ بھارت اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مکمل ناکامی نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال چندریان 2 کا آربیٹر جس جگہ ہے وہاں سے 95 فیصد تجربات ہوتے ہیں۔ اگر وکرم لینڈر سافٹ لینڈنگ میں ناکام ثابت ہوا ہے تو آربیٹر کو یاد رکھیے جہاں سے 95 فیصد تجربات کیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 7:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details