اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سمبت پاترا کے خلاف شکایت درج - ہندوستانی یوتھ کانگریس

یہ شکایت پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ میں ہندوستانی یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کی جانب سے کی گئی ہے۔

Complaint lodged against Sambat Patra
سمبت پاترا کے خلاف شکایت درج

By

Published : May 12, 2020, 2:27 PM IST

بی جے پی رہنما سمبت پاترا کے خلاف پارلیمٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہوئی ہے، یہ شکایت ہندوستانی یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کے وکیل بی این شرما نے درج کرائی ہے ۔

سمبت پاترا کے خلاف شکایت درج

سرینواس کا کہنا ہے کہ سمبت نامی ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ نے ان کی پارٹی اور رہنماؤں کی شبیہہ کو داغدار کیا ہے۔ اس ٹویٹر ہینڈل سے ایسی بہت ساری ٹویٹس آئی ہیں جو سراسر غلط ہیں۔ اس ٹویٹر اکاؤنٹ کے 44 لاکھ فالورز ہیں۔ اس کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو ایسی ٹویٹ کرکے غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

پولیس کو دی جانے والی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ اگر کانگریس کے وقت کورونا وائرس آتا تھا تو 5000 کروڑ کا ماسک اسکینڈل، 7000 کروڑ کا کورونا وائرس کٹ اسکیم، 20 ہزار کروڑ کا جواہر سینیٹائزرگھوٹالہ اور 26 ہزار کروڑ کا راجیو گاندھی وائرس ریسرچ گھوٹالہ ہوتا۔ اس میں دو سابق وزرائے اعظم کی تصاویر بھی استعمال کی گئیں۔

سمبت پاترا کے خلاف شکایت درج

شکایت میں پولیس نے پارلیمنٹ اسٹریٹ اسٹیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے ٹویٹ پر متعلقہ فریق کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے، جس پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

سمبت پاترا کے خلاف شکایت درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details