ایڈوکیٹ پردیپ گپتا نے عدالت میں یہ شکایت درج کرائی ہے جس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اور صحافی روش کمار کا نام بھی شامل ہے۔
شہریت ترمیمی قانون: سیاسی رہنماؤں کے خلاف شکایت درج - advocate pradeep gupta complaint against soniya gandhi
ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ میں کانگریس کی سرکردہ رہنما سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی و دیگر کے رہنماؤں کے خلاف شہریت ترمیمی قانون پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی
عدالت نے شکایت کو قبول کر لیا ہے اور اس پر 24 جنوری کو سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی چھ اقلیتوں ہندو، سکھ، جین، پارسی، بودھ اور مسیحی مذہب کے ماننے والے لوگوں کو شہریت دی جائے گی، اس کے لیے یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ ان ممالک میں مذکورہ اقلیتوں کو ستایا جا رہا ہے۔